پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔روس میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹس پر 4-5 سے شکست دی۔ پاکستان اب ٹائٹل کے لیے ازبکستان سے مقابلہ کرے گا۔اس سے قبل اتوار کو پاکستان نے تاجکستان کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جہاں اس نے آج انڈونیشا سے مقابلہ کیا۔

ایونٹ میں 21 ملکوں کے 210 لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں جن کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ روایتی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جا تا ہے۔اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کی شروعات 2010 میں جنوبی افریقا میں ہوئی تھی جس کے بعد یہ 2014 میں برازیل اور اب روس میں کھیلا جا رہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں شریک بچے یتیم ہوتے ہیں یا انہیں والدین چھوڑ چکے ہیں یا وہ انتہائی غریب ہوتے ہیں۔

error: Content is protected !!