پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ماحور شہزاد نے جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد نے ٹاپ سیڈ ایرانی پلیئر کو شکست دے کر پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اتوار کو پاکستان نمبر ون ماحور شہزاد کا مقابلہ ایران کی ٹاپ سیڈ پلیئر سریا آغا ہیجی آغا سے تھا، تین گیمز تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں پلیئرز نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ماحور نے پہلا گیم 15-21 سے اپنے نام کیا تاہم اگلے گیم میں ایرانی شٹلر نے 16-21 کے اسکور کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا

فیصلہ کن گیم میں ماحور شہزاد نے سریا آغاہیجی آغا کو 16-21 کے اسکور سے قابو کرتے ہوئے 15-21 , 16-21, 21-16 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ مینز سنگلز کے فائنل میں ایران کے سران جمسری نے ماریشس کے جارجس جولیئن پال کو 14-21 اور 10-21 سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔خواتین ڈبلز میں پاکستان کی ماحور شہزا داور بشریٰ قیوم کی جوڑی کو مالدیپ کی امیناتھ نبیحہ اور فاطمہ نبیحہ کی جوڑی نے شکست دے دی، مینز ڈبلز میں تھائی لینڈ کے پراڈ تانگسری اور اپی چاسٹ پر مشتمل جوڑی نے کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!