پاکستان انڈر19نے بھی کیویز کو شکار کرلیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بالروں کی شاندار باولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیمکو 186 رنز پر آوٹ کر دیا۔ ارشد اقبال نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ کپتان حسان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 30 اوورز میں حاصل کر لیا۔ عماد عالم نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 

error: Content is protected !!