پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ کل 12 نومبر کو کھیلا جائیگا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)20 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی پہنچ گئی ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ٹیم میں15کھلاڑی اور5افیشلز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، فخر عباس، صفی اللہ، نثار علی، بدر منیر ، معین اسلم ،شاہ زیب حیدر، انیس جاوید ، ہارون خان ، محمد اکرم ، محمد راشد ، محسن خان اور ثناء اللہ خان مروت شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں مقصود الحسن ٹیم منیجر، صالح محمد بلوچ اسسٹنٹ ٹیم منیجر ، محمد جمیل ہیڈ کوچ، ابرار شاہ اسسٹنٹ کوچ اور مسعود جان ٹرینر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکی تیاری کیلئے اوکاڑہ میں تربیتی کیمپ جدید اور اعلی معیار کی تربیت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین 6 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریزدبئی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ کل 12 نومبر، دوسرا 13 نومبر، تیسرا 14 نومبر، چوتھا 16 نومبر، پانچواں میچ 17 نومبر جبکہ چھٹا اور آخری میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور کھلاڑی انگلینڈ کو شکست دے کرکامیابی حاصل کریں گے۔

error: Content is protected !!