پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، میزبان پروٹیز نے کلین سویپ کرنے اور رینکنگ میں ترقی پانے کے لیے آستینیں چڑھا لی، ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے کھل کر کھیلنے والے قومی کھلاڑی نے بھی کم بیک کرنے اور واحد فتح سمیٹنے کا عزم ظاہر کر دیا۔طویل دورانیے کی کرکٹ کا آخری امتحان، جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، تیسرا اور آخری معرکہ دن ایک بجے شروع ہو گا۔ مہمان سرفراز الیون کے ہاتھ سے سیریز گئی، کلین سویپ شکست سے بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں ماریں گے۔جوہانسبرگ میں جیت سے محروم قومی ٹیم کی تاریخ ساز فتح پر نظریں، سخت جان مشقیں مکمل، پلان بھی فائنل کر لیا۔ آخری ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، آؤٹ آف فارم فخر زمان اور لیگ سپنر یاسر شاہ کو ریسٹ دیا جا سکتا ہے۔محمد رضوان اور فہیم اشرف کی شرکت متوقع ہے، ٹیم پاکستان سے ایک خطرہ تو ٹل گیا، سنچری میکر اور سیریز ونر کپتان فاف ڈوپلیسیز سلو اوور ریٹ پر پابندی کا شکار ہیں جس کے باعث اِن ایکشن نہیں ہوں گے۔

error: Content is protected !!