پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج دوسرے ٹی ٹونٹی میں مدمقابل

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی قومی اسکواڈ برقرار رکھنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے لئے میچ کے لئے ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہے، دوسرا میچ بھی اہم ہے اور نوجوان بولر شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ ہونے کے باوجود پلان کے مطابق پہلا میچ نہ کھیل سکے تاہم آج کھیلا جانے والا میچ منصوبہ بندی کے تحت کھیلیں گے۔ ویسٹ انڈین کپتان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

error: Content is protected !!