پاکستان اوپن سکواش ٹورنامنٹ،پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر ختم

پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈمیں ٹاپ سیڈ مروان الشوربگی نے ایک آسان مقابلے میں اپنے ملائیشین حریف محمد سیافک کمال کو 3-0سے شکست دیکر کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ میچ کا سکور 11/8, 11/7, 11/9رہا۔ دو پاکستانی کھلاڑیوں فرحان زمان اور احسن ایاز اپنے میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ فرحان زمان کو مصری کھلاڑی مازین حشام نے 3-0سے شکست دی جس میں مصری کھلاڑی ان پر مکمل طور پر حاوی رہے اور یہ میچ 11/9, 11/6, 11/6 کے سکور سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں احسن ایاز میں میچ کی پہلی گیم11/7کے سکور سے جیت لی تاہم وہ اگلی تینوں گیمز میں میچ پر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ سکے اور2/11 6/11, 4/11سے ہار گئے۔

error: Content is protected !!