پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ:مروان الشوربگی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ مروان الشوربگی نے ایک آسان مقابلے میں اپنے ہم وطن مازین حشام کو 3-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیااور پہلی گیم سے ہی اپنے حریف پر حاوی رہے ۔ اور یہ میچ 11/8, 11/8, 11/6سے اپنے نام کر لیا۔ دوسرا کوارٹر فائنل مصر کے زاہد محمد اور ملائیشیا کے یین یو نگ کے درمیان کھیلا گیا۔ زاہد محمد نے پہلی گیم 11/9سے جیت کر 1-0کی برتری حاصل کر لی ۔ دوسری گیم میں بھی انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری گیم 11/8کے سکور سے جیت لی۔تیسری گیم میں ملائیشین کھلاڑی نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے گیم 11/6سے جیت کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ چوتھی گیم بھی سنسنی خیز ثابت ہوئی تاہم زاہد محمد نے 11/9سے یہ گیم جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

error: Content is protected !!