پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپکل سے شروع48غیر ملکی کھلاڑی شرکت کرینگے


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اوپن اسکواش چمپئن شپ کل ( بدھ) سے کراچی میں شروع ہو گی ۔چمپئن شپ میںپاکستان سمیت14 ممالک کے 48 غیر ملکی کھلاڑی ان ایکشن میں ہوں گے ۔پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے تحت 2 دسمبر تک شیڈول چمپئن شپ پاکستان نیوی کے جہانگیر خان، روشن خان اسکوائش کمپلیکس پر کھیلی جائے گی۔پانچ روزہ چمپئن شپ میں مردوں کے ساتھ خواتین کھلاڑی بھی ٹائٹل کی جیت کے لئے بھرپور زور لگائیں گی۔ ایونٹ کی انعامی رقم 53 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

error: Content is protected !!