پاکستان اے اور آسڑیلیا کیخلاف پریکٹس میچ کل،اسد شفیق قیادت کرینگے


لاہور۔(سپورٹس لنک رپورٹ )قومی اے کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ میچ آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں 29ستمبر سے 2اکتوبر تک ہوگا ،اعلان کردہ اے ٹیم میں سمیع اسلم،عابد علی ،افتخار احمد ،اسد شفیق ( کپتان )عمر صلاح الدین ،سعد علی ،آغا سلمان ،محمد رضوان ( وکٹ کیپر )وقاص مسعود ،وہاب ریاض ،راحت علی ،عامر یامین ،عمید آصف اورسعود شکیل شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں توصیف احمد ( مینجر)،حافظ سجاد اکبر ( ہیڈ کوچ )عبدالرحمان ( اسسٹنٹ کوچ )،عبدالمجید ( فیلڈنگ کوچ )،حافظ نعیم الرسول ( فیزرو تھراپسٹ )،یاسر ملک ( ٹرینر) اور عثمان ہاشمی ( اینا لسٹ ) شامل ہیں ۔

error: Content is protected !!