پاکستان بلائنڈ کرکٹرز کیلئے اچھی خبرآگئی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل نے 6ماہ کے لئے 17 قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جنوری سے 30جون 2018تک ہوگا،کنٹریکٹ میں کیٹیگری بی کے 7اور کیٹیگری سی کے 10کھلاڑی شامل ہیں جبکہ اس مرتبہ کوئی بھی کھلاڑی کیٹیگری اے میں جگہ نہ بنا سکا۔ پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل کے چیئر مین سید سلطان شاہ کے مطابق کیٹیگری بی میں7اور کیٹیگری سی کے 10کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔کیٹیگری بی میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں نثار علی،بدر منیر، انیس جاوید،ریاست خان،ہارون خان، محسن خان اور محمد راشد شامل ہیں۔کیٹیگری سی میں ساجد نواز،ظفر اقبال، اسرارلحسن،عامر اشفاق،مطیع اﷲ،محمد اکرم،کامران اختر،محمد ایاز، محمد آصف اور محمد جمیل شامل ہیں۔اس مرتبہ کیٹیگری اے میں کسی بھی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری بی کے 7 کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضہ10ہزار روپے جبکہ کیٹیگری سی کے 10کھلاڑیوں کو ماہانہ9ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

 

error: Content is protected !!