پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امپائرز تربیتی کیمپ 3ستمبر سے شروع ہوگا


اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) آئندہ ماہ امپائرز کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی جس میں ملک بھر سے 16 امپائرز کو مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پی بی سی سی 3 سے 7 ستمبر تک لاہور میں امپائرز کا تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔ تربیتی کورس میں ملک بھر سے 16 امپائرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ تین روزہ کورس کے دوران امپائرز کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی جائے گی اس کے اختتام پر امپائروں سے تحریری امتحان بھی لیا جائے گا، امتحان میں 70فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے جو بھی امپائرز 70 فیصد نمبر حاصل کریگا اسے پی بی سی سی کے امپائرز کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!