پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کس کا پلڑا بھاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین مختلف گرائونڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنی ہوم گرائونڈ میں ہونے والے میچز میں جیت کے حوالے سے برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 1973 سی2017 تک 98 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 53 ون ڈے جیتے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 42جیتے ،ایک ٹائی ہوا اور دو کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز ہوئے اور تینوں میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ ورلڈ کپ کے میچز میں دونوں ٹیمیں 8بار ٹکرائیں جس میں سے پاکستان کو چھ میچوں میں کامیابی ہوئی اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔نیوزی لینڈ کو اپنی سر زمین پر ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان پر برتری حاصل رہی ۔دونوں ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 44ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 15جیتے جبکہ اسے 26میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،ایک ٹائی ہوا اور دو کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

 

error: Content is protected !!