پاکستان سری لنکا سیریز،لاہور قذافی سٹیڈیم میں تیاری حتمی مراحل میں داخل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور میں پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کی تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک بار پھر انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوگا لیکن اس بار سری لنکن ٹیم ایک نہیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔میچز سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیاری حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔اسٹیڈیم میں انکلوژرز کی صفائی ستھرائی اور ضروری رنگ و روغن کا کام جاری ہے۔

دوسری طرف گراؤنڈ اسٹاف نے میچز اور پریکٹس کے لئے پچز کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف کو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیئے بیٹنگ وکٹیں تیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ شائقینِ کرکٹ کو چوکوں چھکوں کی برسات دیکھنے کو ملے۔لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!