پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز کو آغاز سے قبل بڑا دھچکا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغازمیں صرف ایک دن باقی ہے لیکن لاہور قلندرزکے کرس لین کاندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعدایونٹ میں ان کی شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرس لین نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے آج کھیلے جانے والے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں کاندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی منیجر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری میں کرس لین کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ زخمی ہوگئے ، اُن کی انجری مایوس کن خبر ہے۔

خیال رہے کہ 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

error: Content is protected !!