پاکستان سپر لیگ تھری،،،کونسے بیٹسمین بائولرز کیلئے ڈرئوانا خواب ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک  رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے کہکشاں میں دنیائے کرکٹ کے ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار ہیں، ہر ٹیم کے سپر اسٹارز اپنے جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں جس سے مداحوں کو بھی ایکشن سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

لاہور قلندرز کے پاس بیٹنگ کا پاور ہاؤس موجود ہے جس میں جارح مزاج بیٹسمین برینڈن میک کولم سرفہرست ہیں، یہ اگر چل گئے تو ٹیم اسکور بورڈ پر رنز کے انبار لگاسکتی ہے۔

پھر فخر زمان اور کرس لین لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور مضبوط بناتے ہیں، بولنگ میں رضا حسن، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی کا کردار اہم ہوگا۔

سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس بھی کئی ستارے موجود ہیں، مصباح الحق، جے پی ڈومینی، سیم بلنگز اور اسٹیون فن۔ یہ کھلاڑی اپنی ٹیم کو جتوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتےہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور سپر اسٹار شاہد آفریدی اس بار کراچی کنگز کیلئے چمکے گا، پاکستان کے سابق کپتان کے علاوہ عماد وسیم، محمد عمار، روی بوپارا اور اسامہ میر کراچی کنگز کیلئے اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے لیکن اس کے پاس بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا پرفارمنس پاور ہاؤس موجود ہے۔

ملتان میں جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر، سری لنکن کمار سنگاکارا، ویسٹ انڈین کرکٹر ڈین براوو کے علاوہ شعیب ملک اور جنید خان ملتان سلطانز کے اہم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے دستے میں بھی بڑے نام ہیں، کپتان ڈیرن سیمی، کرس جورڈن، شکیب الحسن اور محمد اصغر پشاور زلمی کیلئے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

دو مرتبہ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، کیون پیٹرسن، شین واٹسن اور میر حمزہ شامل ہیں۔

مختصر یہ کہ ہر ٹیم میں ہی کچھ دھماکے دار کھلاڑی موجود ہیں البتہ ٹورنامنٹ میں کون پرفارم کرے گا اور کون فلاپ ہوگا اس کا فیصلہ میچز کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

error: Content is protected !!