پاکستان سپر لیگ فور،فائنل دیکھنے آئی سی سی کے سربراہ سمیت متعدد اہم کرکٹ شخصیات آئینگی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل 4 کا فائنل دیکھنے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ، کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی سربراہ اور انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان نے بھی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے مختلف بورڈز کو دعوت نامے بھیجے گئے ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اورایشین کرکٹ کونسل کےسربراہ ناظم الحسن اتوار کو پاکستان پہنچیں گے، جبکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن 16 مارچ کو پاکستان آئیں گے ۔ڈیوڈ رچرڈسن دو روز پاکستان میں قیام کریں گے، جبکہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹونی آئرش آج کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا سیکورٹی سربراہ شان کیرل نے بھی پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے ، شان کیرل بارہ مارچ تک آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نجم سیٹھی کو بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے دعوت نامہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ صدر پاکستان عارف علوی کو بطور مہمان خصوصی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!