پاکستان سپر لیگ فور،پشاور زلمی کا وار،کراچی کنگز ڈھیر

شارجہ (عبدالرحمان رضا سے)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو یک طرفہ مقابلے میں 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز ہوا تو گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی کامران اکمل ناکام رہے اور 3 کے مجموعے پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔امام الحق اور گزشتہ میچ کے ہیرو عمر امین نے ٹیم کو 44 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی لیکن کراچی کنگز نے اپنے اسپنرز کی مدد سے میچ میں واپسی کرتے ہوئے ایک رنز کے وقفے سے پشاور زلمی کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔سکندر رضا کے اسپیل کے پہلے ہی اوور میں 15 رنز بنانے والے عمر امین اور صفر پر وین میڈسن جبکہ اس کے اگلے ہی اوور میں عماد وسیم کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیرون پولارڈ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے لیام داسن آئے جنہوں نے 76 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو مناسب ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔اس موقع پر کراچی کنگز کے باؤلرز نے ایک مرتبہ پھر واپسی کرتے ہوئے 8 رنز کے وقفے سے پہلے 43 رنز کی اننگز کھیلنے والے ڈاسن اور پھر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق کو پویلین کی راہ دکھائی۔تاہم اختتامی اوورز میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے ٹیم کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز تک پہنچادیا۔کراچی کنگز کے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے 2،2 جبکہ محمد عامر، عامر یامین اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں پشاور زلمی کے حسن علی ایک مرتبہ پھر ٹیم کا ملک ہتھیار ثابت ہوئے اور پہلی ہی گیند پر لیونگسٹن کو آؤٹ کردیا جبکہ دوسرا نقصان 13 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم رن آؤٹ ہوئے۔اگلے ہی اوور میں بین ڈنک بھی وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے اور تیسری وکٹ 15 کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔ابتدائی تین بیٹسمین کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے لیے 154 رنز کا ہدف مشکل دکھائی دیا۔کولن انگرام 21 اور سکندر رضا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 55 رنز تھا، تاہم اس کے بعد کپتان عماد وسیم نے محمد رضوان کے ساتھ ٹیم کو 49 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی جو فائدہ مند ثابت نہ ہوسکی۔عماد وسیم 26 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر 104 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے تو اسی اوور میں 105 کے اسکور پر عامر یامین لیام ڈاسن کو اور 106 کے اسکور پر محمد عامر وہاب ریاض کو کیچ دے بیٹھے۔ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہماری ٹیم کی طاقت بیٹنگ ہے اور ہم ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کریں گے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ باؤلرز ہدف کا دفاع کرسکیں۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک میچ میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

error: Content is protected !!