پاکستان سپر لیگ فور،فائنل میں جوڑ کس کس کا پڑے گا ،فیصلہ ہو گیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے الیمینیٹر – 2 میں پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔یہ فیصلہ محمد سمیع کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوسکا اور پشاور زلمی کے کھلاڑی دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ پر قہر بن کر برسکے۔وکٹ کی دونوں جانب موجود پشاور زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق کے بلے چھکے چوکے اگلتے رہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی کامران اکمل نے نوجوان امام الحق کے ہمراہ مل شاندار آغاز فراہم کیا اور ٹیم کو 13ویں اوور میں 135 رنز تک پہنچا دیا۔یہاں کیمرون ڈیلپورٹ کے اوور میں یکے بعد دیگرے دونوں اوپنرز کیچ آؤٹ ہوگئے۔کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے بالترتیب 21 گیندوں پر 37 اور 15 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناسکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پارٹ ٹائمر کیمرون ڈیلپورٹ نے 2 جبکہ محمد موسیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی جہاں اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں میچ ونرز موجود ہیں، ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ کرتے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

error: Content is protected !!