پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیر و سیاحت کیلئے پرکشش منزل ہے۔ ہفتہ کو پی ایس ایل 4 کے اجراء کے حوالے سے کمپین ’’میدان سجانا ہے،، کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہو ئے ۔ایک بیان میں وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے،کرکٹ میں اس نئی جدت نے کھیل میں عوام کی دلچسپی کو کئی گناہ بڑھا دیا ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے تشخص کو کھیل کے مثبت رنگ کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیر و سیاحت کے لیے پرکشش منزل ہے،چاہتے ہیں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور میدان ہمیشہ آباد رہیں۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے،نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں نے اپنے جذبے اور جنون سے نئے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے۔

error: Content is protected !!