پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق مایہ ناز ملکی امپائر علیم ڈار فیملی مصروفیات اور انٹر نیشنل کمٹمنٹ کے باعث اس سال پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کرتے نظر نہیں آئیں گے ،پی ایس ایل فور کے امپائرنگ پینل میں پاکستان کے احسن رضا، شوزیب رضا،طارق رشید ، آصف یعقوب ،راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی ، انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف اور ویسٹ انڈیز کے رینمور مارٹینز شامل ہوں گے ۔سری لنکا کے روشن ماہانامہ اور پاکستان کے محمد انیس اور جاوید لطیف ایونٹ کے میچ ریفریز ہوں گے ۔

error: Content is protected !!