پاکستان سپورٹس بورڈکے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی عدم ادائیگی، احتجاج میں شدت


اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین نے پی ایس بی کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوواوں کا پنشن گزشتہ 4ماہ سے بندش پر دوسرے روز بھی پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران یونین کے قائدین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے12سال سے ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواوں کو ملنے والی پنشن کو گزشتہ 4ماہ سے بلاوجہ روکا گیا۔جس کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواوں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔اور فاقوں کا شکار ہوگئے۔ اور خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔پی ایس بی میں ملازمین کے مسائل بروقت حل نہیں ہو رہے۔اور کھیلوں کا قومی ادار ہ زبوں حالی کا شکاری ہے۔اور کھیلوں کی ترقی کے بجائے پستی کی طرف جارہی ہے۔جس کی بنیادی وجہ ادارے میں مستقل DGنہ ہونا۔اور کھیلوں کا واحد قومی ادارہ کافی عرصہ سے ٹھیکے پر چل رہا ہے۔یونین کے قائدین وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور دیگر متعلقہ حکام سے پرُزور مطالبہ کرتے ہیں۔کہ کھیلوں کا واحد قومی ادارے پر توجہ دے۔اور ملازمین کے مسائل کو بروقت حل کریں۔اور پی ایس بی کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواوں کا پنشن فوری بحال کریں۔اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے۔تو یہ احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔اور ہڑتال کی کال دیں گے۔

error: Content is protected !!