پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں امیدواروں کی فائنل لسٹ کا اعلان

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق ) عامر سلیم رانا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 2018ء میں امیدواروں کی فائنل لسٹ کا اعلان کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کے لئے انوار الحق قریشی اور سید اشفاق حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدور کی تین نشستوں کے لئے چار امیدوار سامنے آئے ہیں جن ملک محمد عامر ڈوگر، میر محمد جان مری، سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہر علی شاہ شامل ہیں، مجلس عاملہ کی آٹھ نشستوں کے لئے گیارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جن میں محمد اشرف خان، رضوان علی، ضیاء الرحمن، عبدالناصر بلوچ، جمیل احمد ہوٹھ، محمد نعمان، سعاد رسول، ذوالفقار احمد، عزیز اللہ، دوست محمد خان اور نجیب اللہ شامل ہیں جبکہ خواتین کی تین نشستوں کے لئے آٹھ خواتین سامنے آئی ہیں جن میں فرزانہ روف، فوزیہ نورین، جویریہ ظفر، نادیہ نقوی، سعادیہ شیخ، تصور عزیز، زینب علی اور کنول شوزب شامل ہیں،واضع رہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے کل بدھ کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہونگے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق) عامر سلیم رانا نے بتایا کہ انتخاب شیڈول کے مطابق 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہونگے، انہوں نےکہا کہ ووٹر لسٹ پہلے ہی جاری کردی گئی اورپاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس 23 ارکان پر مشتمل ہےجن میں پنجاب سے سردار محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اور فقیر محمد، سندھ سے سید خادم علی شاہ، سلیم شیخ اور انور قریشی، خیبر پختونخوا سے سید ظاہر علی شاہ، محمد نعمان اور محمد سلیم، بلوچستان سے حاجی سعید احمد، ایاز ظہور اور میر محمد جان مری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد سلیم، پاکستان واپڈا سے لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ آصف مہدی، پاکستان ریلوے سے نور الدین داور، پی آئی اے سے سید بشارت علی، پاکستان پولیس سے وسیم احمد خان، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے محمد فیصل بٹ، پاکستان آرمی سے میجر سید غیور علی ہمدانی،پاکستان ائیرفورس سے گروپ کیپٹن ناشر خان، پاکستان نیوی سے کیپٹن ناصر محمود، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سے قاضی آصف اور قومی ویمن چیمپیئن پاکستان آرمی سے مس نیشا اشرف شامل ہیں۔

error: Content is protected !!