پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سے ملاقات

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے گلوبل سپورٹس پارٹنر کے نمائندے جوش جرمنی کے ہمراہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سے اولمپک ہاؤس میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سپورٹس کی ڈیویلپمنٹ اور پروموشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں پاکستان میں سپورٹس کی زبوں حالی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ ، پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر شفیق احمد ، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حافظ عمران بٹ ، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی اور ڈائریکٹر فسیلیٹیز حمزہ نعیم بھی موجود تھے ۔

خالد محمود نے اس با ت پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اپنی گیم کی ڈویلپمنٹ او رپروموشن کے لئے بیرون ملک سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی ہیں اور اگر یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو مستقبل میں دوسری فیڈریشنز بھی اس طریقہ کار کو اپنائیں گی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن بھی مستقبل میں اسی طرح غیر ملکی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گی ۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے جوش جرمنی کو پاکستان اولمپک کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔

error: Content is protected !!