پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کا چھٹا اجلاس 13اپریل کو ہوگا، نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کا چھٹا اجلاس 13اپریل بروز ہفتہ کو دوپہر 2بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کانفرنس روم نمبر1میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے صدرریاض فتیانہ کریں گے، جس میں آئندہ 4سال کے لئے فیڈریشن کے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس میں چار سال کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی،پنجاب پینٹاتھلون ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار احمد گھمن،سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان،تمام صوبوں، آزاد کشمیر، فاٹا، واپڈا، پولیس، ریلوے،پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تمام نمائندوں کی موجودگی میں ماڈرن پینٹاتھلون کے عہدیداران کے انتخابات ہوں گے اور اس کے بعد نومنتخب عہدیداران پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

error: Content is protected !!