پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کا انعقاد،،،کرکٹ بورڈ کے کتنے پیسے لگے؟

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے نعرے نے پی سی بی کو کروڑوں روپے کے بوجھ سے آزاد کر دیا۔ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی میں بورڈ کو ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑا جبکہ منافع پی سی بی کی جیب میں گیاپاکستان کرکٹ بورڈ ملکی کھیلوں میں واحد منافع بخش ادارہ ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں چار ارب سے زائد کمائی کی۔ صرف لاہور کی بات کریں تو ذرائع کے مطابق ایک میچ پر ضلعی حکومت نے سات کروڈ سے زائد رقم خرچ کی جو پی ایس ایل میں 21 جبکہ مجموعی طور پر 49 کروڈ روپے بنتے ہیں۔پی ایس ایل کے تین میچز میں سیکورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے بھی 88 لاکھ روپے کا بل بھیجا تو پی سی بی حکام جواباً مسکرا دیئے۔ پی ایس ایل فائنل اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کے لیے سندھ حکومت نے 25 کروڑ روپے مختص کیے۔ میچز کے لیئے سرکاری خزانے کو کیوں نقصان ہو رہا ہے اس پر پی سی بی اور حکومت دونوں کے بڑے خاموش ہیں۔

error: Content is protected !!