پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 2017 میں شرکت کیلئے پاکستان نیٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 2017 میں شرکت کیلئے پاکستان نیٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان نیٹ بال ٹیم کی قیادت محمد اختر کریں گی جبکہ صمد مسعود نائب کپتان ہو نگے،دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی انصاری، محبوب شاہ، علی رضا فرید، عثمان بشیر، حارث کمال، نصیب رضا، محمد خورشید ، یاورخان، محمد رضوان، معصوم عباس اور رانا زاہد اقبال شامل ہیں ۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے محمد انوار انصاری کو کوچ اور یاسر جاویدکو اسسٹنٹ کوچ نامزد کیاگیا ہے جبکہ محمد ریاض ٹیم مینیجر ہونگے جبکہ مدثر آرائیں چیف دی مشن ہونگے ۔ پا کستان نیٹ بال ٹیم گیارہ دسمبر کوملا ئیشیا کے لئیے روانہ ہو گی ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان نیٹ بال ٹیم کوایشین نیٹ بال چیمپین شپ 2017 میں شرکت کے لئیے این او سی جاری کر دیا ہے اورملائیشین سفارت خانہ نے پاکستان نیٹ ٹیم کو ویزے جاری کردئیے ہیں۔ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں ایشیا کے بہترین چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، پاکستان، انڈیا، ملائیشیا، برونائی اور ہانگ کانگ شامل ہیں اور ملائیشیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان نے گذشتہ سال چاندی کا تغمہ حاصل کیا تھا،پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف تیرہ دسمبر کو صبح دس بجے کھیلے گا اور جبکہ دوسرا میچ انڈیا کے خلاف تیرہ دسمبر کو ہی شام چھ بجے کھیلے گا،تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف مورخہ چودہ دسمبر کو کھیلے گاجبکہ ملائیشیا کے خلاف پندرہ دسمبر میچ کھیلا کائے گا، امید ہے کہ اچھے نتائج آئیں گے ۔

error: Content is protected !!