پاکستان ون ڈے کپ ،کل خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ون ڈے کپ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں کل اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی ، میچ ڈے نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستان کپ 2019کے چھٹے میچ میں اتوار کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ،شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا ساتواں میچ پیر کو پنجاب اور فیڈرل ایریاز کے درمیان کھیلا جائے گا، 9 اپریل کو آٹھویں میچ میں سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 10 اپریل کو نواں میچ فیڈرل ایریاز اور بلوچستان ، 11 اپریل کو دسواں اور آخری میچ پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!