پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھی درخواست دے ڈالی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ویمن کوچ کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں جس کے لیے پاکستانی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی بھی درخواست بھارت کو موصول ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز بھارت ویمن ٹیم کے کوچ کے لیے شارٹ لسٹ بھی ہو گئے اور ان کے انٹرویو کے لیے بھی رابطہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ مارک کولز کا پی سی بی کے ساتھ 2020 تک معاہدہ ہے۔دوسری جانب ذرائع مارک کولز کے مطابق ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تاہم بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی۔ذرائع مارک کولز کا مزید کہنا ہے کہ درخواست کا جمع ہونا ایک مس انڈر اسٹینڈنگ تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی کمٹمنٹ ہے۔

error: Content is protected !!