پاکستان ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہوں، مکی آرتھر


کیپ ٹائون(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہوں ، سینچورین ٹیسٹ میں خراب کارکردگی پر وہ خفا ہوگیا تھا۔ساوتھ افریقین میڈیا کو انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، سینچورین ٹیسٹ میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے کارکردگی خراب رہی ۔انہوں نے کہا کہ سینچورین ٹیسٹ میں میچ پر گرفت مضبوط تھی لیکن ایک گھنٹے کے اندر ٹیسٹ ہاتھ سے نکل گیا، حقیقت یہ ہے کہ وہ خفا تھے، یہ ایک معمول کی میٹنگ تھی لیکن ٹیم کے حوالے سے خبریں سنسنی خیزی کے لیے تھیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی روز بروز بہتر ہوں ، وہ کھلاڑیوں کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ وہ ایک جذباتی کھلاڑی رہے ہیں، بحیثیت کوچ زیادہ جذباتی ہوگئے تھے، مستقبل میں اپنے جذبات درست سمت میں ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

error: Content is protected !!