پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے خاندانی مصروفیات کے باعث دورہ انگلینڈ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق اسٹیو رکسن 2016 سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ٗاسٹیو رکسن کے ساتھ ورلڈ کپ 2019 تک کا معاہدہہے ۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ روانگی سے قبل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے پی سی بی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی کہ کچھ فیملی مصروفیات کی وجہ سے ان کے لیئے دورہ انگلینڈکے بعد زمہ داریاں نبھانا آسان نہیں ہے اس لیئے کوچ تلاش کر لیا جائے تاہم پی سی بی کی خواہش ہے کہ اسٹیو رکسن اپنا کنٹریکٹ مکمل کریں ۔

error: Content is protected !!