پاکستان پریمیئر لیگ فٹبال چیمپئن شپ شروع ہو گئی

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)ملتان کے قاسم باغ سٹیڈیم میں پاکستان پریمیئر لیگ فٹبال چیمپئن شپ شروع ہو گئی ہے جس کا افتتاحی میچ پشاور اور کراچی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔قاسم باغ فٹبال سٹیڈیم میں شروع ہونیوالی پاکستان پریمیئر لیگ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ کراچی اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اچھی فارم میں نظر آئے اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔منتظمین کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول پر فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کیساتھ کھلاڑیوں کو کھیل کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔پریمیئر لیگ فٹبال چیمپئن شپ کے سلسلے میں قاسم باغ سٹیڈیم میں کل 16 میچز کھیلے جائیں گے جن میں 8 مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کریں گے، جس کو دیکھنے کیلئے شائقین بھی پرجوش ہیں۔

error: Content is protected !!