پاکستان کرکٹ بورڈ نے پوڈ کاسٹ کی نویں قسط جاری

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پوڈ کاسٹ کی نویں قسط جاری کردی ہے۔تازہ ترین قسط کے نکات میںسابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈیم گلکرسٹ کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی متوقع کارکردگی پر خصوصی انٹرویو‘آسٹریلیا کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز سے قبل کپتان بابر اعظم کا اظہار خیال‘اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019ء کے لیے قومی اسکواڈ کی قیادت سنبھالنے پر سعود شکیل کی گفتگو‘بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا انٹرویو‘ کرک فار اًس پروگرام کے تحت سکولز کی طالبات میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر جنرل منیجر اوبر سعد نوید پال کا تبادلہ خیال‘قائداعظم ٹرافی اور قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹس کا راؤنڈ اپ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!