پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا منیجنگ ڈائریکٹر مل گیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے وسیم خان کو بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔47 سالہ وسیم خان لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف آپریٹنگ آفیسر رہ چکے ہیں اور وہ فروری 2019 کے آغاز میں ایم ڈی پی سی بی کا چارج سنبھال لیں گے۔وسیم خان برطانیہ میں پہلے پاکستانی نژاد کرکٹر تھے، وہ ڈربی شائر، سسیکس اور واروک شائر کاؤنٹی کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔علاوہ ازیں سمیع الحسن برنی کو ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی مقرر کردیا گیا ہے۔ سمیع برنی اس وقت آئی سی سی میں بطور ہیڈ آف کمیونیکیشنز کام کررہے ہیں۔آئی سی سی سے پہلے بھی سمیع برنی پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

error: Content is protected !!