پاکستان کرکٹ بورڈ کی نظریں ملائیشیا پر،مگر کیوں؟جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مستقبل میں ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے لئے متبادل جگہ پرغور شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا کے گراؤنڈز دیکھنے جا رہے ہیں، اگر ملائیشیا میں معاملات طے پا گئے توہمارا آدھا خرچا کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یو اے ای میں دوسری لیگز ہوں گی تو ہمارے لئے وہاں کھیلنا مشکل ہے۔

چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے پیسے جمع کرا دیے ہیں،ایک دو فرنچائزز نے ابھی کھلاڑیوں کی آدھی فیس دینا ہے۔

 

error: Content is protected !!