پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے تین نام سامنے آگئے


اسلام آباد (نواز گوھر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے فیصل حسنین، زاہد نورانی، سلیم الطاف اور عارف عباسی کے نام سامنے آ گئے جبکہ اس عہدے کے لیے فیصل حسنین کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی تھی اور باقاعدہ طور اخبار میں اشتہار بھی دیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین احسان مانی کو ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو انتظامی امور کے ساتھ ساتھ مالی معاملات پر بھی تجربہ رکھتا ہو ذرائع نے بتایا کہ اس عہدے کا قرعہ فیصل حسنین نام نکلنے کا زیادہ چانس ہے کیوں کہ فیصل حسنین کے پاس وسیع تجربہ موجود ہے اس سے پہلے فیصل حسنین آئی سی سی میں چیف فنانس آفیسر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور وہ زمباوے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں اور انکا بینکنگ میں بھی وسیع تجربہ ہے اس سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے فیصل حسنین ہاٹ فیورٹ ہیں

error: Content is protected !!