پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،محمد عباس ان فٹ ہو گئے


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔دبئی ٹیسٹ کے دوران محمد عباس فیلڈنگ کے دوران دائیں کاندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔فاسٹ بولر کی انجری کا معائنہ اسپیشلسٹ سے کرایا جارہا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کو فٹ ہونے میں تین سے چار ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین دسمبر سے شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں محمد عباس کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اگلا میچز سیریز کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔

error: Content is protected !!