پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس ریکارڈ کے بارے میں جانتے ہیں؟

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سرفراز احمد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی قیادت میں اسکاٹ لینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر پاکستان نے اپنے ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے مسلسل آٹھویں مرتبہ دو ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے تمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا اور مہمان ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔یہ پاکستان کی دو ملکی سیریز میں پاکستان کی مسلسل 8ویں ریکارڈ فتح ہے جبکہ پاکستان کو آخری مرتبہ کسی سیریز میں ناکامی کا سامنا جنوری 2016 میں کرنا پڑا تھا، تاہم اب تک پاکستان ناقابلِ شکست ہے۔جنوری 2016 میں 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 2-1 سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔پاکستان نے اس دوران تین مرتبہ عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو شکست دی، ایک مرتبہ سابق عالمی چیمپیئن انگلینڈ، ایک ایک مرتبہ سری لنکا، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ورلڈ الیون کو زیر کیا۔گزشتہ 8 سیریز کے دوران پاکستان نے کُل 22 میچز کھیلے ہیں جن میں اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 19 میں کامیابی ملی۔بنیادی طور پر پاکستان 2015 سے صفِ اول کی ٹیموں میں شمار کی جاتی رہی ہے اور اسے 13 دو طرفہ سیریز میں سے صرف 2 میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد شروع ہوا جب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نوجوان سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا، اور اب تک کسی بھی سیریز میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

error: Content is protected !!