پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد چکن پاکس کے مرض میں مبتلا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء اور انگلینڈ کے خلاف سریز کھیلنے کی امیدوں کو دھچکا لگ گیا۔فاسٹ بولر چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں،اس لئے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز بھی محمد عامر کی شرکت مشکوک ہے۔ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ محمد عامر چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں،قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں فاسٹ بولر کی اسپنر یاسر شاہ کو کھیلا یا تھا۔ٹیم انتظامیہ نے محمد عامر کے ساوتھمپٹن ون ڈے نہ کھیلنے کی وجہ بتائی تھی کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں جبکہ اب اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد عامر ان دنوں ٹیم کے بجائے لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق محمد عامر کی مکمل صحتیابی کب تک ممکن ہے اس کا فی الحال اندازہ لگانا ممکن نہیں۔محمد عامر کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔محمد عامر ورلڈ کپ کےلئے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں، تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کا نام شامل تھا،کپتان سرفراز نے انہیں امید دلائی تھی کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں پرفارم کروں اور ورلڈ کپ کھیلوں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف نے بھی ورلڈ کپ میں محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں عامر کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

error: Content is protected !!