پاکستان کر کٹ ٹیم نے ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئیے

پاکستان کر کٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، نیلسن میں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپورٹریننگ کی، مکی آرتھر ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اوربولنگ کوچ اظہرمحمود نے تین نیٹ لگا کربیٹسمینوں اور بولرز کو پریکٹس کرائی، لیگ اسپنرشاداب خان نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نئے سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوکیویز کے دیس میں میزبان نیوزی لینڈکے چیلنج کاسامنا ہے۔کین ولیمسن نے ونڈیز کوآوٹ کلاس کرکے خطرناک عزائم ظاہرکردیئے۔ سرفرازاحمد الیون چھ جنوری سے پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی پاکستان ٹیم نے نیلسن میں سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا۔ ٹریننگ کا آغاز میدان میں رننگ کے ساتھ کیاگیا۔ جس کے بعد مکی آرتھر ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اوربولنگ کوچ اظہرمحمود نے تین نیٹ لگا کربیٹسمینوں اور بولرز کو پریکٹس کرائی۔اوپنرز فخرزمان، امام الحق اوراظہرعلی کے ساتھ بابراعظم،شعیب ملک اوردیگر بیٹسمینوں نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد بیٹنگ اورفاسٹ بولرز محمدعامر، حسن علی، رومان رئیس اوراسپنرز شاداب خان اور محمد نوازنے بولنگ پریکٹس کی۔ فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے کھلاڑیوں کوکیچز،رننگ،فیلڈنگ اورتھروکرانے کی مشقیں کرائیں۔ ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑی مکمل فٹ اورعمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم دکھائی دیئے، قومی ٹیم دورے کی شروعات بدھ کو شیڈول ون ڈے پریکٹس میچ سے کریگی، جس میں ان کا سامنا نیوزی لینڈ الیون سے ہوگا، یہ مقابلہ نیلسن کے سیکسٹون اوول گرانڈ پر شیڈول کیاگیا ہے ،جس کے بعد دونوں ممالک میں شیڈول پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا افتتاحی ٹاکرا 6 جنوری کو ولنگٹن کے بیسن ریزرو گرانڈ پر ہوگا۔9 جنوری کو شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کی میزبانی نیلسن کریگا، تیسرے مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں ڈونیڈن میں جمع ہونگی، جہاں 13 جنوری کو یونیورسٹی اوول پر ٹاکرا ہوگا، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ہیملٹن کے سیڈون پارک پر شیڈول کیاگیا ہے، پانچویں اور اختتامی میچ کیلیے دونوں ٹیمیں 19 جنوری کو ایک بار پھر ولنگٹن میں مدمقابل آئیں گی، اسی مقام پر ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو شیڈول کیاگیا ہے۔25جنوری کو مختصر فارمیٹ کا دوسرا مقابلہ آکلینڈ میں منعقد ہوگا جبکہ 28 جنوری کو گرین شرٹس اپنا اختتامی مقابلہ مانٹ مینگوئنی میں کھیلیں گے۔

error: Content is protected !!