پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف،مشفیق الرحیم 99پر آئوٹ


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں، بنگلہ دیش کی ٹیم جس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ تھا اپنی اننگز میں 48.5 اوورز میں 239 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا ہے،بنگلہ دیش کی ٹیم جس کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا کے مڈل آرڈر بیٹسمین مشفیق الرحیم اور محمد مٹھن نے عمدہ شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے باہر نکالا، مشفیق الرحیم صرف ایک رنز کے فرق سے اپنی سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے جبکہ مٹھن 60 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے،قبل ازیں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مصطفیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بنگال ٹائیگرز کی جانب سے لٹن داس اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا تاہم میچ کے تیسرے ہی اوور میں سومیا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے مومن الحق کو کلین بولڈ کیا۔بنگلادیش کو تیسرا خسارہ لٹن داس کی صورت میں ہوا جنہیں جنید خان نے کلین بولڈ کیا اور وہ 6 رنز ہی بناسکے۔اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور محمد متھن نے ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 156 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد متھن 60 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد امرالقیس بھی صرف 9 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔بنگلادیش کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مشفیق الرحیم تھے تو نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 99 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تاہم ان کی شاندار اننگز نے بنگلادیش کو مشکل سے نکال دیا۔ اس وقت بنگلادیش کا مجموعی اسکور 197 تھا۔بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 221 کے مجموعی اسکور پر گری جب مہدی حسن مراز 12 رنز بناکر جنید خان کا شکار بن گئے، یہ جنید کی تیسری وکٹ تھی۔جنید خان نے اپنی چوتھی وکٹ بنگلادیشی کھلاڑی محمود اللہ کو بولڈ مار کر حاصل کی۔ محمود اللہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

error: Content is protected !!