پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کیوں ہوئی،عاقب جاوید نے وجہ بتا دی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کھلائی گئی اس لیے شکست ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزیدکہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کے پاس جیتنے کا موقع ہے لیکن مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مائنڈ سیٹ تبدیل کریں، ون ڈے سیریز میں بہت چانس ہے،ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی،ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کو ٹیسٹ کھلا ئیں گے تو نتیجہ تین صفر ہی ہو گا، پاکستانی ٹیم کے پاس ایسا کوئی بولر نہیں جو بیٹسمینوں پر دباؤ ڈال سکے۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ سرفراز احمد سوچ رہا ہے کہ اسے کپتان ہونا بھی چاہیے یا نہیں، چیئرمین کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کہ کپتان کو بیک کرتے ہیں،پاکستان ٹیم میں ایک جیسے بولر شامل کر لیے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!