پاکستان کپ،،رنز کا سیلاب،سندھ بلوچستان کو بہا لے گیا


فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)جاری پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں سندھ کی ٹیم نے عمر امین اور افتخار احمد کی شاندار سنچریوں کی بدولت بلوچستان کو بارہ رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز کا پہاڑ ہدف کھڑا کردیا،سلمان بٹ نے چالیس،عمر امین نے ایک سو دو، افتخار احمد نے ایک سو سولہ،فواد عالم نے 23،عامر یامین نے چودہ، خرم شہزاد نے گیارہ،بلال آصف نے 44 عدنان اکمل نے پانچ جبکہ محمد اصغر نے ایک سکور ناٹ آئوٹ بنائے،بلوچستان کی جانب سے عمر گل اور محمد نواز نے دو دو جبکہ شاہین آفریدی،انور علی اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم ان کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں 354رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ بارہ رنز سے ہار گئی،بلوچستان کی جانب سے بسم اللہ خان نے 81،نوید ملک نے گیارہ،احمد شہزاد نے 84،محمد نواز نے چوبیس،رمیض راجہ جونیئر نے اٹھارہ،خوشدل شاہ نے پچیس،انور علی نے 58،عمر گل نے 29 ناٹ آئوٹ، محمد عرفان جونیئر نے تیرہ جبکہ شاہین آفریدی اور میر حمزہ بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے،سندھ کی جانب سے جنید خان نے چار،، محمد اصغر نے دو جبکہ محمد عرفان،فواد عالم اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!