پاکستان کپ،فیڈرل ایریاز کی جیت،بلوچستان فائنل دوڑ سے باہر


فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ کپ میں فیڈرل ایریاز اسلام آباد نے بلوچستان کو 198سے ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ،فاتح ٹیم کے وقاص مقصود نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے مردمیدان کا اعزازاپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 47.2اوورزمیں 304رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔صہیب مقصود نے 47گیندوں پر 92رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عابدعلی نے 73اوررضاعلی ڈار نے 70رنز بنائے ،محمد نواز نے 4بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم 23.2اوورزمیں 206رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔سہیل تنویر اور بسمہ اللہ خان 42،42،رمیز راجہ 38اورانورعلی 34رنز بنا کر نمایاں رہے ۔وقاص محمو د نے 63رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں ،انہیں پلیئر آف دی میچ کے اعزازسے نوازا گیا۔

 

error: Content is protected !!