پاکستان کپ :خیبرپختونخواکی 4وکٹوں سے ہار

فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کپ میں بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو ہائی سکورنگ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ اقبال سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 372 رنز بنائے جس میں خرم منظور 16 چوکوں سمیت 111 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن خان ناقابل شکست 51،شان مسعود 50رنز کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ بلوچستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا،رضوان67 ، احمد شہزاد 72 اور رمیز راجہ نے 64 رنز کی اننگز تراشی ،خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے جبکہ انورعلی نے محض 18 گیندوں پر ناقابل تسخیر 58 رنز میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگاکر کامیابی سمیٹ لی ۔

error: Content is protected !!