پاکستان کپ و ن ڈے ٹورنامنٹ،فیڈرل ایریا خیبرپختونخوا کے سامنے بے بس

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کپ 2019کے دوسرے روزفیڈرل ایریا اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے فیڈرل ایریا کی ٹیم کو ایک سنسنی خیز میچ میں تین وکٹوں سے شکست دیدی ۔قبل ازیں فیڈرل ایریا کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو کہ درست ثابت نہ ہوا،فیڈرل ایریا کی ٹیم 45.3اوورز میں 269رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،اسرار اللہ نے 77،محمد نواز نے 62 اور احمد شہزاد نے 56رنز بنائے۔ خیبر پختونخوا کی طرف سے وہاب ریاض نے 52رنز کے عوض5جبکہ سہیل خان نے دو اور عادل امین نے ایک وکٹ حاصل کی ،فیڈرل ایریا کے دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 49.4اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔عادل امین نے 70، محمد سعد نے 64،خوشدل شاہ نے آوٹ ہوئے بغیر40جبکہ سہیل خان نے آوٹ ہوئے بغیر 25رنز بنائے ۔فیڈرل ایریا کی جانب سے ثمین گل نے تین جبکہ بلال آصف اور ضیاالحق نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ خیبر پختونخوا کے وہاب ریاض کو ان کی شاندار باولنگ پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔آج چار اپریل بروز جمعرات کو پاکستان کپ 2019کے سلسلہ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مد مقابل ہونگی۔

error: Content is protected !!