پاکستان کیخلاف ٹھوس پلان کیساتھ کھیلیں گے،فنچ

ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے پاس کئی خطرناک کھلاڑی ہیں لیکن ہم بڑے میچ میں ٹھوس پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بولرز اور بیٹسمینوں کے لیے اچھی حکمت عملی بنا رکھی ہے۔2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے اب تک آسٹریلیا نے 17 میں سے12 میچ جیتے ہیں۔ اس سے قبل دو سالوں میں آسٹریلیا نے 10 میچ کھیلے تھے اوراسے چھ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔فنچ کا کہنا ہے کہ ہرارے کے تین قومی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف 68 اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز 172 رنز بنائے لیکن پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں انہیں 16 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کردیا۔ زمبابوے کے خلاف آخری میچ میں وہ 3 رنز بناسکے۔فائنل کے بارے میں فنچ کا کہنا ہے کہ اس وقت میری فارم لگی ہوئی ہے اور میں اچھے انداز میں گیند کو ہٹ کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی کے کئی خطرناک کھلاڑی موجود ہیں، اس وقت فخر زمان بہت اچھی فارم میں ہیں، ان کے کھیل کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے اس فارمیٹ میں کارکردگی دکھار ہے ہیں۔

error: Content is protected !!