پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

بارباڈوس(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 13 رکنی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لاء (ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس (معاون کوچ)، ریان میرون (معاون کوچ)، ویرنن ولیمز (فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس (ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز اور  ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ویول ہائنڈز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ویسٹ انڈیز کے مستقل کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ہنگامی صورتحال میں ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔وہ پہلی بار اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

error: Content is protected !!