پاکستان کے ہاتھوں شکست،شین وارن کی اپنی ٹیم پرشدید تنقید


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں ایک صفرسے شکست پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شکست کے بعد کرکٹ آسڑیلیا کو جاگ جانا چاہئے، اپنے ایک انٹرویو میں شین وارن کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت آسڑیلیا ٹیسٹ بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا مگردوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انہیں بری شکست سے دوچارکیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں آسڑیلوی کھلاڑیوں کی جانب سے اوسط درجے کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، شین وارن نے ٹویٹر پر بھی آسڑیلوی کرکٹرز پر سخت تنقید کی ہے جبکہ انہوں نے جیت پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی ٹیم نے کھیل کے ہرشعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی اور آسڑیلیا کو چاروں شانوں چت کیا ہے۔

error: Content is protected !!