پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہاکی لیگ نہ کرانے کا فیصلہ

لاہور(اسپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ رولینٹ اولٹمینز کی تجویز پر نومبر میں اعلان کردہ ہاکی لیگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ اب قومی ٹیم کی زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ رولینٹ اولٹمینز نے پی ایچ ایف کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) محمد خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بہتری کی تجاویز دینے کے ساتھ یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ رواں سال کے آخر میں شیڈول ہاکی لیگ کو موخر کر کے قومی ٹیم کی انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے ۔
error: Content is protected !!